صدق مقال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سچ بولنا، راست گوئی۔ "یہ التجائے خلیل و بشارت مسیح کیا تھی? رُشدو ہدایت ایثار و اخلاق زہد و تقویٰ، صداقت و امانت، عدل و انصاف شفقت و ہمدردی، اکل حلال و صدق مقال۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، اہل حدیث، کراچی، ٣ اکتوبر، ٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'صدق' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'مقال' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ ١٨٣٩ء کو "مکاشفات الاسرار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر